مشکے ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت نزیر احمد ولد محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے، جو مشکے کے علاقے کندڑی کا رہائشی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستانی خفیہ اداروں نے دو روز قبل اسے گھر سے حراست میں لیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے نزیر احمد کو کیمپ میں بلایا تھا، وہ لیکن مصروفیت کے باعث کیمپ نہیں جاسکا جس کے بعد فورسز نے اس کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔