نوکنڈی (نامہ نگار) کوئٹہ تفتان شاہراہ پر دالبندین کسٹمز کے قریب کار اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جان بحق اور زخمیوں کا تعلق گردی جنگل مہاجر کیمپ سے بتایا جاتا ہے۔