بھاگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس تھانہ بھاگ کے حدود پولیس چوکی حامد بستی کے قریب بھاگ تا بختیار آباد روڈ پر موٹر سائیکل اور ویگن میں تصادم جس کے نتیجے میں ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی ہوگئے ۔
جاں بحق ہونے والے کی شناخت
علی نواز ولد میر حسن قوم ڈومکی سکنہ ڈیرہ مراد جمالی جبکہ زخمی ہونے والوں کے نام
محمد ابراہیم ولد اصغر علی
محمد پناہ ولد فضل محمد اقوام ڈومکی سکنہ ڈیرہ مراد جمالی بتائے جارہے ہیں۔
زخمیوں کو سول ہسپتال بھاگ میں طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے ڈیرہ مراد جمالی ریفر کردیا گیا۔