ڈیرہ بگٹی: مسلح افراد شہر میں داخل، ناکہ بندی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محافظ گرفتار

 


ڈیرہ بگٹی میں بڑی تعداد میں مسلح افراد داخل ہوکر ناکہ بندی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد نے بڑی تعداد میں سُغاری اور گوپٹ کے علاقوں میں ناکے لگا کر ڈیرہ بگٹی کو باقی بلوچستان اور سندھ سے ملانے والی شاہراہیں بند کردی اور ٹریفک کو روک کر چیکنگ شروع کردی۔

اس دوران مسلح افراد شہر کے اندر عدل خان کالونی میں داخل ہوئے اور بازار میں گشت کرنے کے بعد سرفراز بگٹی کے ذاتی محافظ کو حراست میں لے کر اپنے ہمراہ لے گئے۔

آخری اطلاعات تک شہر میں بڑی تعداد میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیرہ بگٹی موجودہ صوبائی وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا آبائی علاقہ ہے جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دفتر کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔


اسی طرح رات گئے مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں ہوشاپ اور تربت کے درمیانی علاقے میں ناکہ بندی کی جبکہ اس دوران بولان اور بیلہ کے قریب بھی مسلح افراد کی موجودگی، نقل و حرکت اور ناکہ بندی کی اطلاعات ملی ہیں۔

کیچ میں اس دوران مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی جبکہ کارروائی کرتے ہوئے ہوشاپ لیویز تھانے پر قبضہ کرکے وہاں موجود سرکاری اسلحہ بھی ضبط کرلیا گیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post