بی این پی ضلع خضدار کے سینئر نائب صدر نور احمد مینگل کے جوان سال بیٹے کو لاپتہ کرنا اور بے دردی سے قتل کرنے کی واقعہ کی مزمت اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،جہانزیب مینگل۔

 


کوہٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی بلوچستان و قبائلی رہنماء میر جہانزیب مینگل نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے سینئر نائب صدر نور احمد مینگل کے جوان سال بیٹے کو گزشتہ دنوں انکو لاپتہ کیا گیا اور اگلے دن بے دردی سے قتل کر کے کسی ویرانی جگہ میں ان کی لاش کو گرائی گئی ہے،یہ ایک انتہائی و افسوس ناک خبر ہے اور قابل مزمت ہے ایک نوجوان کو اس طرح بے دردی سے قتل کرنا سامراج قوت تمام انسانی حدوں کو عبور کیا ہے،یہ سزا صرف اس لیے نور احمد مینگل کے گھرانہ کو دی گئی ہے کہ وہ بلوچستان نیشنل پارٹی میں ہے اور قائد بلوچستان رہبر بلوچ سردار اختر جان مینگل کے ساتھ ہر فورم پر سرگرم رہے ہیں،یہ ایک انتہائی شرمناک و غیر انسانی فعل ہے جس کی جتنا بھی مذمت کی جائے کم ہے نور احمد مینگل سے و دیگر لواحقین سے اظہار ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ خدا وند تعالیٰ شہید کی درجات کو بلند فرمائے اور جنت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post