شال (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ نےسماجی رابطے ایکس پر کہا کہ میرا سترہ سالہ کزن، سلال بلوچ کو ریاستی سیکیورٹی فورسز نے مبینہ طور پر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا ہے۔
انہوں کہاہے کہ میرا 17 سالہ کزن، سلال، ولد ڈاکٹر نصیر، جو بلوچستان ریزیڈنشیل کالج (BRC لورالائی) میں سیکنڈ ائیر کا طالب علم ہے، کو خفیہ ایجنسیوں نے کوئٹہ، چلتن کے قریب پکنک کے دوران ہمارے خاندان کے سامنے سے جبری طور پر غائب کر دیا۔ اس کا اغوا اس کی بہنوں کے سامنے ہوا، جنہوں نے یہ سب اپنی آنکھوں سے دیکھا۔
بلوچستان میں جبری گمشدگیاں ایک عرصے سے ریاستی پالیسی کا حصہ بنی ہوئی ہیں، لیکن سلال بلوچ کی گمشدگی نے ان مظالم کی نئی پرتیں کھول دی ہیں۔