بی وائی سی بی این پی کے بارے جاری بیان سے لاتعلقی کا ااطہار کرتی ہے ۔ترجمان



کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں  اُس بیان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے جو آج 21 اپریل انتخاب حب اخبار میں شائع ہوا۔ اس قسم کی من گھڑت خبریں نہ صرف عوام کو گمراہ کرتی ہیں بلکہ ایک ذمے دار ادارے کی ساکھ پر بھی سوالات اٹھاتی ہیں۔

ترجمان نے کہاہے کہ ہم اخبار کے مالک جناب انور ساجدی صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس جھوٹی خبر کی اشاعت کی مکمل تحقیق کریں اور واضح کریں کہ یہ خبر کس کی جانب سے فراہم کی گئی اور کس بنیاد پر شائع کی گئی۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی ایک پرامن اور بااصول تنظیم ہے، اور ہم ایسے بے بنیاد بیانات اور جھوٹی خبروں سے اپنی مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post