تربت ،مستونگ ( پریس ریلیز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے تربت، ہوشاپ اور مستونگ میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ حملوں میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گزشتہ شب تربت شہر کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایئرپورٹ روڈ پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو ایک ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کی زد میں دشمن فوج کی ایک بکتر بند گاڑی آئی جس کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور مزید دو زخمی ہوگئے، جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے دوسرا حملہ کیچ کے علاقے ہوشاپ میں دمب کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر تعینات اہلکاروں پر مسلح حملے کی صورت میں کیا۔ سرمچاروں نے دشمن اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے کیمپ سے باہر نقل و حرکت کررہے تھے۔ حملے میں قابض فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر دو زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ تیسری کارروائی میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج مستونگ میں چوتو کے مقام پر بلوچ قومی وسائل کی لوٹ کھسوٹ میں شامل دو گاڑیوں کو فائرنگ کرکے ناکارہ کردیا۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔