سبی ،ڈیرہ بگٹی ،تربت پسنی سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 9 افراد جبری لاپتہ

 


سبی ،ڈیرہ بگٹی ،تربت ،پسنی (ویب ڈیسک،  مانیٹرنگ ڈیسک )  بلوچستان کے مختلف علاقوں سے قابض پاکستانی فورسز نے 9 افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ۔

  سبی کے علاقے لہڑی کے مقام پر پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپہ مار کر پانچ افراد کو لاپتہ کر دیا ،جن کے کوائف سردست  نہیں مل سکے ہیں ڈیرہ بگٹی سے بھی پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو جبری گمشدگی کا شکار بنادیا ہے ۔ تاہم انکے بارے بھی معلومات  نہیں مل سکے  ہیں ۔

دریں اثناء  تربت سے اطلاع ہے کہ احسان فاروق والد نعیم جو خیر آباد کا رہایشی ہے ۔ جو 24 اپریل 2025 کو تُربَت سے دبئی جانے کیلے کراچی کے طرف جا رہا تھا تلار چیک پوسٹ پر پاکستانی فورس نے اُٹھا کر جبری گمشدگی کا شکار بنا دیا ہے۔ احسان کے بارے میں انکے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انکے بارے میں فورسز کی جانب سے انھیں  کوئی بھی معلومات فرائم نہیں کیئے جارہے ہیں ۔

دریں اثناء  پسنی سے پاکستانی فورسز نے ایچ آر سی ہسپتال میں کام کرنے والے وارث ولد مومن اور حجام کے دکان سے عثمان  نامی نوجوان کو لاپتہ کردیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post