شال پولیس پارٹی پر حملہ 3 اہلکار ھلاک ،خضدار ایس ایچ او کے گھر پر دستی بم حملہ

 


کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ نیو سریاب تھانہ مستونگ روڈ محمدحسنی ہوٹل کسٹم کے قریب پولیس موبائل وین پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار جانبحق ڈرائیور زخمی۔

ھلاک اہلکاروں کی شناخت عبدالولی تنولی سب انسپکٹر، سپاہی عبدالرحمن اور سپاہی مختیار  جبکہ زخمی کی شناخت  خیر بخش موبائل ڈرائیور کے نام سے ہواہے ۔

ادھر  خضدار کےعلاقہ کوشک میں  مقامی ہوٹل گدان کے نزدیک نامعلوم افراد نے مٹھا خان  پولیس ایس ایچ  دریجی حب  کے  گھر پر دستی بم پھینکا جو زودار دھماکہ سے پھٹ گیا  ،  تاہم دھماکے سے کوئی  جانی نقصان نہیں ہوا  ہے۔



.

Post a Comment

Previous Post Next Post