بولان میں فوج کی بربریت جاری ، متعدد مقامات پر بمباری

 


بولان ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع  بولان  کے دیہی پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پر پاکستانی فورسز کی زمینی ،فضائی  فوج کشی جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اس وقت بولان کے علاقے کھمبڑی، ریکمی، کیرتہ اور گردنواح میں بڑے پیمانے پر فوج کشی  جاری ہے۔ فورسز عام آبادیوں کو نشانہ رہے ہیں، متعدد مقامات پر ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ اور بمباری کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے آپریشن میں جنگی ہیلی کاپٹروں سمیت بڑی تعداد میں پیدل فوجی دستے بھی حصے لے رہے ہیں۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post