مچھ میں فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، منگچر میں ضیاء لانگو کے نجی محافظ کو حراست میں لیکر اسلحہ ضبط کرلیا۔ بی ایل اے



شال (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے مچھ میں فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ حملے کا نشانہ مقامی لیویز فورس کا وہ ٹولہ تھا جو پاکستانی فوج کی ایماء پر علاقے میں قومی تحریک کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ21 مارچ کو بی ایل اے کے سرمچاروں نے منگچر میں ملنگزئی کے مقام سے ضیاء لانگو کے ایک نجی محافظ کو گرفتار کرکے اس کا اسلحہ ضبط کرلیا اور تنبیہ کرنے کے بعد اسے چھوڑ دیا۔ ضیاء لانگو ہمیشہ سے بلوچ قوم دشمنی میں شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار رہا ہے اور اسے وزارتیں اور مراعات اسی غیرمعمولی وفاداری کے اعوض نوازے گئے ہیں۔

ترجمان نے آخر میں کہاہے کہ بی ایل اے تنبیہ کرتی ہے کہ اگر ضیاء لانگو اپنے مسلح جتھوں کے ہمراہ قوم و تحریک دشمنی سے باز نہیں آتے تو ان کے خلاف آنے والے وقت میں مزید سخت اقدامات لیے جائیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post