کوئٹہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کا بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

 


کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ریاست پاکستان نے بلوچستان میں دہشت گردی اور بربریت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ کوئٹہ میں پرامن مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں اس وقت ہمارے تین ساتھی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہیں، جن میں سے سات کی حالت شدید تشویشناک ہے۔

‏انہوں نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی ریاست پاکستان کے اس جبر اور دہشت گردی کے خلاف پورے بلوچستان کو بند کرنے کا اعلان کرتی ہے۔ کل پورے بلوچستان میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔

‏بیان میں کہا گیا ہے کہ جبکہ اس وقت شہیدوں کی لاشوں کے ساتھ سریاب روڈ پر دھرنا جاری ہے، ہم کوئٹہ کے عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد دھرنا گاہ پہنچیں۔



تفتان


بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی کال پر بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان


بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی کال پر کل، 22تاریخ بروز ہفتہ، 

تفتان میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہے۔


آج کوئٹہ میں ریاستی اداروں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی پرامن ریلی پر براہ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین مظاہرین شہید ہوگئے، جبکہ متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوئے۔


 ہم تفتان کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں جاری ریاستی دہشتی گردی کے خلاف کل تفتان میں اپنی دوکانیں بند رکھیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی رخشان رین چاغی زون 


بلوچ یکجہتی کمیٹی (لسبیلہ ریجن) کا اعلامیہ


کوئٹہ میں قتل عام کے خلاف پورے لسبیلہ ریجن میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان


آج ریاست پاکستان نے بلوچستان میں دہشت گردی اور بربریت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ کوئٹہ میں پرامن مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تین ساتھی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے سات کی حالت تشویشناک ہے۔


ریاست کے اس ظلم اور جبر کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی لسبیلہ ریجن کل پورے ریجن میں مکمل شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتی ہے۔


ہم لسبیلہ ریجن کے تمام عوام، دکانداروں، ٹرانسپورٹرز، طلبہ اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے بلوچ یکجہتی کا ثبوت دیں۔

ہم سب کو اپنے شہیدوں کا ساتھ دینا ہوگا

بلوچ یکجہتی کمیٹی (لسبیلہ زون)


نوکنڈی 

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی کال پر بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی کال پر کل، بروز ہفتہ، نوکنڈی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور نوکنڈی بابِ عمر کے مقام پر مین آرسی ڈی شاہرہ کو ہر قسم کے آمدو رفت کے لیے بلاک کردیا جاۓ گا۔

 جبکہ نوکنڈی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی ہوگی۔

آج کوئٹہ میں ریاستی اداروں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی پرامن ریلی پر براہ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین مظاہرین شہید ہوگئے، جبکہ متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوئے۔

 ہم نوکنڈی کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کل کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔

خضدار

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی کال پر کل، بروز ہفتہ، خضدار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، پہیہ جام اور احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

آج کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پرامن احتجاج پر ریاستی فورسز نے وحشیانہ فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پانچ مظاہرین شہید ہوگئے، جبکہ متعدد خواتین اور بچے شدید زخمی ہوئے۔

اس ریاستی جبر کے خلاف، کل خضدار بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔ اس کے علاوہ 2 بجے شہید رزاق چوک سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

ہم خضدار کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور ریاستی مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی جھالاوان ریجن زون

سوراب 

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی کال پر کل، بروز ہفتہ، سوراب میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور پہیہ جام ہوگا۔ مین آر سی ڈی روڈ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا جائے گا، جبکہ سوراب بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔

آج کوئٹہ میں ریاستی اداروں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی پرامن ریلی پر براہ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین مظاہرین شہید ہوگئے، جبکہ متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوئے۔

 ہم سوراب کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کل کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔ 

چاغی

بلوچ یکجہتی کمیٹی چاغی کا اعلامیہ

کوئٹہ میں قتل عام کے خلاف پورے چاغی میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

آج ریاست پاکستان نے بلوچستان میں دہشت گردی اور بربریت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ کوئٹہ میں پرامن مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تین ساتھی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے سات کی حالت تشویشناک ہے۔

ریاست کے اس ظلم اور جبر کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی چاغی کل پورے ضلع چاغی میں مکمل شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتی ہے۔

ہم چاغی کے تمام عوام، دکانداروں، ٹرانسپورٹرز، طلبہ اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے بلوچ یکجہتی کا ثبوت دیں۔

ہم سب کو اپنے شہیدوں کا ساتھ دینا ہوگا!

بلوچ یکجہتی کمیٹی – چاغی زون 


https://www.facebook.com/share/p/1AEhnEY1mV/


کوئٹہ میں ہونے والے پرامن عوامی مظاہرے پر پولیس اور دیگر ریاستی اداروں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ اور قتلِ عام کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی کال پر کل مورخہ 22 تاریخ کو نوشکی میں مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگا

نوشکی کے باشعور عوام اور انجمن تاجران نوشکی کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی کال پر عمل کر کے اس ہڑتال کو کامیاب بنائیں

نوشکی کے غیور عوام سے گزارش ہیکہ ریاست کے اس وحشیانہ رویے کے خلاف سڑکوں پر نکل کے پورے شہر کو بند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور ریاست کو دو ٹوک انداز میں باور کرائیں کہ بلوچ قوم اپنے اوپر ہونے والے مظالم کے خلاف متحد و یکجاہ ہو کر تم سے ہر کیئے کا حساب لے گا۔


شال ئٹ مروکا پر امن انگا عوامی احتجاج و مظاہرہ غا پولیس ؤ ایلو ریاستی ادارہ غاتا کنڈان مون پہ مون فائرنگ ؤ قتلِ عام نا برخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی نا مرکزی کال آ پگہ 22 تاریخ آ نوشکے ٹی پورہ شٹر ڈاؤن ؤ پیہہ جام ہڑتال مرو

نوشکے نا باشعور آ اُلُس ؤ انجمن تاجران نوشکے ئے سہی کننگک کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی نا مرکزی آ پاننگا عمل کرسہ دا ہڑتال ئے سر صوب کیر۔

نوشکے نا باشعور ؤ غیرتی آ اُلُس آن خواستے کہ ریاست نا دا ظلم و زوراکی ؤ وحشیانہ رویہ نا برخلاف سڑک آتیا پیش تمسہ مُچ شارے بند کننگٹ تینا کڑدے ادا کے ؤ بدمست آ ریاست ئے ھکل ترسہ باور کرفے کہ بلوچ اُلُس تینا زی آ مروکا ہر ہر ظلم و تادی نا برخلاف اوار و یکجاہ مرسہ نے آن نا ہر کروک نا حساب ئے الیک۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نوشکی زون، رخشان ریجن

سوراب 

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی احتجاجی کال

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے 21 مارچ 2025 کو بیرگ بلوچ، ان کے بھائی ڈاکٹر حمل بلوچ، ڈاکٹر الیاس بلوچ، سعیدہ بلوچ اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے پُرامن احتجاج کیا، جس میں بڑی تعداد میں افراد شریک ہوئے۔

ریاستی فورسز نے وحشیانہ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے لاٹھی چارج، آنسو گیس، واٹر کینن اور فائرنگ کی، جس سے تین نوجوان شہید، 7 زخمی اور کئی لاپتہ ہو گئے۔

اس ظلم و جبر کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بلوچستان بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے، جس کے تحت 22 مارچ 2025 کو مستونگ میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اس جدوجہد میں کسی بھی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی، ساروان ریجن، مستونگ زون


بلوچستان میں جاری بلوچ قوم پہ ریاستی جبر شال میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پرامن ریلی پہ شیلنگ، تین ساتھیوں کی شہادت اور گرفتاریوں کے خلاف کل بروز ہفتہ 22 مارچ کو بلوچ یکجہتی کمیٹی نصیرآباد زون کی طرف سے ڈیرہ مراد جمالی میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگا۔ 

تمام عوام سے گزارش ہے کہ اس احتجاج میں ساتھ دیکر بلوچ سرزمین کے فرزند ہونے کا ثبوت دیں

Post a Comment

Previous Post Next Post