کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت بہمن اور ڈنک سے لاپتہ نعیم بشیر، اسماعیل اور نعمان رفیق کی عدم بازیابی کے خلاف ان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے تربت میں جدگال ڈن (ڈی بلوچ پوائنٹ) پر ایم 8 شاہراہ کو دھرنا دے کر بلاک کردیا ۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اس سے قبل بھی احتجاج کیا تھا لیکن ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہمیں یقین دہانی کرانے کے بعد احتجاج ختم کرایا گیا۔