خضدار ( ویب ڈیسک ) خضدار زہری سے جنوری 2025 کو پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے مجیب الرحمن ولد محمد انور قبیلہ بوبک اور محمد حیات ولد محمد عمر قبیلہ مٹھازئی بازیاب ہو کر اپنےاپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
بازیاب افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ جن 12 افراد کے لیے حالیہ دنوں تقریبا ایک ہفتے تک شاہرائیں بلاک اور سوراب میں دھرنا دیا گیا تھا ان میں سے دو یہی ہیں ۔
