آواران( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان ضلع آواران تحصیل مشکے کے نواحی گاؤں تنک میں پاکستانی فورسز کی زمینی فضائی فوج کشی جاری ہے ،آج عبدالرحیم بازار ( محملے )میں پاکستانی فورسز کی فوجی جارحیت جاری ہے جب کہ اس دوران فورسز نے بچوں اور خواتین پر بدترین تشدد کی بھی کیا ۔
بتایا جا رہا ہے کہ گذشتہ روز سے پورا علاقہ فوجی محاصرے میں ہے جب کہ شدید فوجی جارحیت بھی جاری ہے۔
خدشہ ہے کہ اس فوجی جارحیت کے دوران پہلے کی طرح بہت سے بے گناہ لوگوں کو جبری لاپتہ بھی کر دیا جائے گا ۔