کراچی سے بلوچ طالب علم پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ، تربت سے دو افراد بازیاب

 


کیچ ،کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی فورسز نے کراچی سے ایک بلوچ نوجوان کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ جس کی شناخت حسن خان ولد کیپٹن جلیل کے نام سے ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہرک تُربَت کے رہائشی اور لوامز انٹر کالج اوتھل کے طالب علم کو گزشتہ رات کراچی میں ان کے رہائشگاہ سے پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کا شکار بناکر لاپتہ کردیا ہے۔



علاوہ ازیں ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت بہمن سے پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ عطاء نور بخش اور یاسر حمید بازیاب ہوگئے ،جنھیں 13 اکتوبر 2024 کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا گیا تھا، آپ کو علم ہے ان کی بازیابی کیلے گذشتہ ہفتے لواحقین نے دھرنا دیا تھا ،اس دوران مقامی انتظامیہ کی یقین دہانی پر کہ انھیں جلد از جلد منظر عام لایا جائے گا کے بعد دھرنا ختم کردیاگیا تھا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post