کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کیچ کے تحصیل مند میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو ایک بڑی نوعیت کے حملے میں نشانہ بنایا ۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد نے مند کے علاقے دریا چم میں فورسز کیمپ پر حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد کیمپ پر قبضہ کرکے تمام اسلحہ اور دیگر فوجی سامان کو قبضے میں لے لیا۔
مزید برآںد فورسز کی مدد کیلئے آنے والے قافلے کو بھی مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
نقصانات کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے تین اہلکار ھلاک ہوگئے ہیں۔
علاوہ ازیں
بلوچستان میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تین مختلف مقامات پر پاکستانی فورسز پر حملے کیے گئے جن میں حکام نے پانچ اہلکاروں کی ہلاک جب کہ آٹھ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ضلع کیچ میں پاکستانی فرنٹیئر کور کی چوکی پر حملہ کیا گیا جہاں حملہ آوروں نے متعدد اہلکاروں کو ہلاک کرکے کیمپ کو قبضے میں لیا۔
دوسرا حملہ قلات میں لیویز فورسز پر ہوا جس میں ایک چوکی پر موجود دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔آ واران میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا جہاں حملہ آوروں نے ایک اہلکار کا اسلحہ ضبط کیا۔