تربت پاکستانی فورسز کے ہاتھوں چار کمسن نوجوانوں جبری لاپتہ

 


کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے  تربت بہمن پر چھاپہ مار کر ایک ہی خاندان کے چار نوجوانوں روشن، راحیل، نعیم اور آدم کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔

اہل خانہ نے ان کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فورسز، ایف سی کی بھاری نفری نے گزشتہ رات ان کے گھر کا گھیراؤ کرکے چادر و چار دیواری کا پامال کیا جبکہ چاروں نوجوانوں کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی جا رہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post