خضدار جبری گمشدگیوں اور جعلی مقابلوں کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

 


خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ یکجہتی کمیٹی جھلاوان زون کی جانب سے حالیہ دنوں میں بلوچستان میں ریاستی اداروں کی طرف سے ٹارگٹ کلنگ اور جبری گمشدگیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی ہسپتال روڈ سے اللّٰہ والا چوک تک نکالی گئی۔ اس دوران آج زہری شہر میں تمام نیٹ ورک سروسز بند کر دی گئیں اور آس پاس کے علاقوں سے آنے والے افراد کو زہری کراس پر روک کر واپس بھیج دیا گیا۔ اس ریلی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی جھالاوان ریجن کے اراکین اور جبری گمشدگیوں کے شکار افراد کے لواحقین نے خطاب کیا اور اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post