مستونگ 36 گھنٹے سے شاہراہ بند ،کل بولان میں مرکزی شاہراہ کو پرانا مچھ کے مقام پر احتجاجاً بند کیا جائے گا۔ مستونگ دھرنا منتظمین کا اعلان



مستونگ  (مانیٹرنگ ڈیسک)کل 27 فروری بروز جمعرات صبح دس بجے بولان میں مرکزی  شاہراہ کو پرانا مچھ کے مقام پر بند کیا جائے گا، مظاہرین نے اعلامیہ جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ میں دو دن سے  نواب ہوٹل کے مقام  سے جاری دھرنے کے منتظمین لاپتہ ظہوراحمد سمالانی کے لواحقین نے حکومت ہٹ دھرمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ  دھرنا کو دو دن  یعنی 36 گھنٹے گزر گیا ہے، لیکن لاپتہ ظہور سمالانی کو نہ بازیاب کیا اور نہ ہی حکومت اور مستونگ کے ضلعی انتظامیہ لواحقین کو انصاف دلانے میں مخلص ہے۔ 


انھوں نے کہاکہ حکومت کی اس بے بسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مستونگ۔ قلات۔ لکپاس۔ کانک کے بعد کل سے کوئٹہ ٹو سبی شاہراہ بولان کو کل 27 فروری بروز جمعرات صبح دس بجے پرانا مچھ کے مقام پر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔ 

انھوں نے  مچھ کے عوام اور مسنگ پرسن کے لواحقین  سے اپیل کی کہ وہ مچھ کے مقام پر پہنچ کر دھرنا میں شرکت کریں، اور مسافر حضرات مستونگ۔ قلات۔ لکپاس۔ کانک کے بعد کوئٹہ ٹو سبی سفر کرنے سے گریز کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post