کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں فائرنگ و روڈ حادثات میں 3 افراد ھلاک متعدد زخمی

 


کوئٹہ  ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ پیر محمد روڈ پر واقع نجی کمپنی کے چوکیدار کو مسلح افراد نے  فائرنگ کرکے قتل کردیا ،واقع کے محرکات سامنے نہیں آسکے ہیں۔

اسطرح تربت کے علاقہ ناصر آباد میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے نامعلوم وجوہات کی بناپر فائرنگ کرکے امام بخش ولد عمر نامی ایک شخص کو قتل کرکے فرار ہوگئے ۔

علاوہ ازیں ضلع گوادر اوڑماڑہ کے مقام پر کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس کی الٹ جانے سے بس ڈرائیور فیصل ھلاک متعدد  زخمی ہوگئے۔

دریں اثناں پشین سرانان کے مقام پر  دو کار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں  10 افراد زخمی ہوگئے ،واقع کے بعد زخمیوں کو پشین ہسپتال پہنچادیا گیا ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post