قلعہ عبداللہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) قلعہ عبداللہ جنگل پیرعلیزئی کیمپ سے اغوا ہونے والی دو کمسن بچیوں کو لیویز فورس نے بحفاظت بازیاب کروا لیا اور دونوں اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔
علاوہ ازیں مستونگ کے علاقے گزگی میں ایک شخص ٹرانسفارمر چوری کرنے کی کوشش کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ھلاک ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص ٹرانسفارمر کو ناکارہ بنانے کے لیے اس کا فیوز نکال رہا تھا کہ اچانک وہ بجلی کے تار سے ٹکرا گیا اور کرنٹ لگنے سے موقع پر دم توڑدیا۔