کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے نو جنوری بروز جمعرات بوقت شام ساتھ بجے بلنگور دشت کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کیا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ حملے میں سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فورسز کو نشانہ بناتی رہیگی۔