پنجگور ،نوشکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجگور پُل آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز تھانہ پر حملہ کرکے ان کا اسلحہ لوٹ لیا اور لیویز تھانہ کو آگ لگادی ۔
ادھر ضلع نوشکی میں اسٹیشن کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا، حملہ آوروں نے تین ٹرک نذر آتش جبکہ دو گاڑیوں کو فائرنگ کرکے ناکارہ کردیا اور فرار ہوگئے۔
دونوں حملوں کی زمہ داریاں تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔