کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے دشت اور تمپ میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے بیس جنوری کی شام ساتھ بجکر بیس منٹ پر کیچ کے علاقے دشت بل نگور میں قابض پاکستانی فورسز کی مرکزی کیمپ پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔
سرمچاروں نے کیمپ کے حفاظتی چوکیوں کو انتہائی قریب سے اس وقت نشانہ بنایا جب وہاں پانچ اہلکار موجود تھے، حملے کے بعد حواس باختہ فورسز اہلکار عام آبادی پر کافی دیر تک فائرنگ کرتے رہے۔
ترجمان نے کہاہے کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے بیس جنوری کی رات آٹھ بجے پُل آباد تمپ میں کسانو کے مقام پر قائم قابض فوج کے چوکی پر جدید خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ دونوں حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک فورسز پر حملے جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔