ڈیرہ بگٹی( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سوئی حمزہ کالونی میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر 9 افراد سے زائد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔
لاپتہ ہونے والوں کی شناخت رستم ولد علی شیر بگٹی ،سکندر ولد علی خان بگٹی، محمد ولد ہاشم بگٹی، علی شیر ولد جنگیان بگٹی، جمال دین ولد شاہ میر بگٹی، داد خان ولد اخلاق بگٹی، موج علی ولد جنگیان بگٹی، سندر ولد عالی بگٹی اور عالی ولد شاہ میر بگٹی ناموں سے ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی، حمزانی کالونی میں فرنٹیئر کور اور سی ٹی ڈی چھاپہ مارکر گھروں کو لوٹ کرکے لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
لاپتہ ہونے والے نو کی شناخت ابتک ہوسکی ہے تاہم ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والوں کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہے۔