لسبیلہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حب گڈانی کنڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائی قتل ہوگئے ،
دونوں کی نعشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول منتقل کر دیا گیا جہاں انکی شناخت 30 سالہ جاوید اور 25 سالہ عباس پسران محمد اسماعیل پالاری سے ہواہے ۔
علاوہ ازیں اوتھل کھانٹا ندی کے قریب شیزور اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں شہزور میں سوار دونوں افراد ھلاک ہوگئے ۔
جس کی اطلاع ملتے ہی ERC لیاری ٹیم اور MERC ٹیارو ٹیم جائے وقوع پر بروقت پہنچ کر ھلاک افراد کی نعشوں کو ریسکیو کیا گیا،
بعد ازاں نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا
ھلاک افراد کا تعلق کنراج سے ہے جن کی شناخت محمد اکرم ولد پیر محمد اور امام بخش ولد محمد امین سے ہواہے۔