کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ اختر آباد کے مقام پر ٹرک پر فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ٹرانسپورٹرز کا شدید احتجاج راستہ بند ہوگیا ۔
اس طرح بارکھان دھولہ گیر میں دھیم برادری کی آپس میں لڑائی کے نتیجے میں 7افراد شدید زخمی ہوگئے،
زخمیوں کو بارکھان ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں سوراب میں گاڑی کی ٹکر سے خاتون ھلاک ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق شال کراچی مرکزی شاہراہ پر نغاڑ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون ھلاک ہو گئی
دریں اثناء چمن درہ کوژک کے مقام پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار موقع پر ھلاک، گاڑی کے مالک گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے کے بعد لیویز نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا ، گاڑی کی تلاش شروع کردی ہے۔