سبی فائرنگ اور جھاؤ میں کلہاڑی کے واردو افراد قتل ہوگئے

 


آواران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع آواران تحصیل جھاؤ کے علاقہ  دمب دالمراد گوٹھ کورک میں نا معلوم افراد نے کلہاڑی  سے وار کرکے دولت خان ولد میر دلمراد محمد حسنی نامی شخص  کو قتل کر دیا۔

علاوہ ازیں سبی تلی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص محمد بخش ہاڑا نامی ھلاک  ہو گیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔ تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔ نعش سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا  ہے، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کو جلد حل کر لیا جائے گا اور انصاف فراہم کیا جائے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post