کیچ فورسز چوکی پر مسلح افراد کا حملہ ،تربت ایک شخص قتل

 


کیچ تمپ آج شام چار بجے مسلح افراد نے ہمزئی کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا۔

بتایا جا رہا ہے کہ حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

علاوہ ازیں ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے میری میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے  کامران ولد محمد عمر نامی شخص کو قتل کردیا ۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا جبکہ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ تاہم اب تک قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکےہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post