پنجگور ( ویب ڈیسک ) پنجگور کے علاقے چتکان میں پاکستانی فورسز کی کیمپ پر نامعلوم حملہ آوروں نے گرنیڈ لانچر سے حملہ کیا۔ تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں۔
زرائع کے مطابق، حملہ آوروں کی جانب سے داغا گیا گرنیڈ لانچر خالی جگہ پر جا کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
فورسز نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔