کیچ سیاھجی تیسرے دن بھی فوج کشی جاری ، ہیرونک چوکی پر حملہ

 


کیچ گوادر کے درمیانی پہاڑی سلسلہ سیاھجی میں آج تیسرے دن بھی زمینی فضائی فوج کشی جاری ہے ،پہاڑوں سے نکلنے والے ندی نالوں کے راستوں پر فورسز مورچہ سنبھالے بیٹھے ہیں جبکہ پہاڑوں کے اندر پیدل دستے گھس گئے ہیں ۔

علاوہ ازیں ہیرونک میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورس کی ایک چوکی کو نشانہ بنایا ۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات ساڈھے گیارہ بجے کے قریب مسلح افراد نے کیچ کے علاقے ہیرونک میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر 

حملہ کردیا۔



حملے کے وقت علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی جس سے خدشہ ہے کہ فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔

تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post