ڈیرہ اللہ یار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ڈیرہ اللہ یارسلطان گولہ ہوٹل کی گلی میں دستی بم پھٹ گیا تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں۔
علاوہ ازیں بلوچستان خضدار محکمہ تعلیم کا آفیسر عصمت زہری اور اے ایس آئی شفیق جتک خضدار چمروک کے مقام پر روڈ حادثہ کا شکار ہوگئے ، جس کے نتیجے میں دونوں شدید
زخمی ہو گئے ہیں۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔