کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کیچ کے علاقے کولواہ رودکان میں مسلح افراد نے عربوں کی حفاظت پر مامور پاکستانی فورسز کے قافلے کو ایک حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کولواہ کے علاقے رودکان میں شکار کے لیے آنے والے عربوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے مامور پاکستانی فورسز کے قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ قافلے میں وہ عرب بھی شامل تھے جو باہر سے بلوچستان میں شکار کے لیے آئے تھے اور وہ بھی حملے کی زد میں آ گئے ہیں۔
تاہم حکام کے جانب سے حملے یا جانی نقصان کی تصدیق ابھی نہیں کی گئی ہے اور نا ہی کسی تنظیم نے حملے کی زمہ داری قبول کی ہے۔