کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ نیشنلٹ آرمی بی این اے کے ترجمان بیبرگ بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سوموار کے روذ
ز مغرب کے وقت بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کسٹم کے نزدیک کراچی روڈ پر واقع پنجابی آبادکار کی حجام کے دکان جسے پاکستانی خفیہ اداروں کے اڈے کے طور پر استعمال کیاجاتا تھا کو ہمارے سرمچاروں نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس میں دو آبادکار مخبر زخمی ہوگئے ۔
انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان حالت جنگ میں ہے جہاں پاکستانی آئی ایس آئی اپنی خفیہ افواج کو مختلف بھیسوں میں بلوچستان کے شہروں، محلوں اور دیہاتوں میں بھیجتے ہیں۔جو بلوچ سیاسی کارکن اور بلوچ سرمچاروں کی شناخت کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہاہے کہ ہم آباد کاروں سمیت دیگر علاقائی لوگوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ دشمن قابض ریاست کی ایماء پر استعمال ہونے سے اپنے آپ کو دور رکھیں ، انھیں اپنے دکان گھر کرایہ پر دینے سے گریز کریں کیوں کہ ریاستی فورسز ، خفیہ ادارے انکے کارندے ہمارے نشانہ پر ہیں۔
ترجمان نے مزید کہاہے کہ ہم بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں ایسے جگہوں سے جانے سے پرہیز کریں جن پر بلوچ سرمچاروں کے حملوں کے خدشات ہوں۔
انھوں نے آخر میں کہاہے کہ بی این اے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک پاکستانی فورسز اور تنصیبات کو نشانہ بناتی رہے گی۔