شام ( ویب ڈیسک )ایک شامی صحافی کے مطابق شام کی بد نام زمانہ ( صیدیانا جیل) میں زیریں زمین ایسے قیدی دیکھے جن میں سے کسی نے پانچ کسی نے دس ، پندرہ اور بیس سال تک کسی نے سورج کی روشنی تک نہیں دیکھی،اور اُن میں سے ایک کی یہ تصویر ہے جسے 13,سال کے بعد پہلی بار روشنی میسر آئی ہے۔
شام کے مقامی صحافیوں کی رپورٹس کے مطابق اس جیل میں اب بھی 1 لاکھ سے زائد قیدی قید ہیں ، جنہیں ایسی کوٹھریوں میں قید کیا گیا ہے ، جن کے لاک الیکٹرک کوڈ ورڈز سے کھلتے ہیں ۔ لیکن الیکٹرک کوڈ ورڈ کسی کو معلوم نہیں ، جس کی وجہ سے ان قیدیوں کو ابھی تک رہائی نصیب نہیں ہوئی۔
