سوراب گدر سے دو افراد جبری لاپتہ لواحقین سے کراچی شاہراہ بلاک کردیا

 


سوراب ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان سوراب گدر سے دو افراد جبری لاپتہ ، لواحقین نے زیرو پوائنٹ کے مقام پر سی پیک شاہراہ اور شال ، کراچی مرکزی  شاہراہ بند  کردیا ۔ مذاکرات کے بعد شاہرائیں کھول دی گئیں ۔ 

 تفصیلات کے مطابق سوراب گدر سے گزشتہ روز فورسز نے  شبیر احمد ولد بشیر احمد، عزیز احمد ولد عبداللہ نامی افراد کو جبری لاپتہ کردیا ،واقع  اور  ان  کی عدم بازیابی کے خلاف سوراب زیرو پوائنٹ کے مقام پر سی پیک روڈ اور شال کراچی مرکزی شاہراہ کو بند کرکے احتجاج شروع کردیا ۔سی پیک کی بندش سے دونوں جانب آمد و رفت بند ہوگئی۔

 شال کراچی مرکزی شاہراہ پر دونوں جانب سفر کرنے والے سینکڑوں مسافر گاڑیاں پھنس  گئیں ، جن میں خواتین، بچے، بزرگ اور مریض سوار تھے، مسافروں کے مطابق اس ویران علاقے میں پینے کا پانی تک انہیں نہیں مل رہا اور صبح سے وہاں خوار ہیں جب کہ احتجاج کرنے والوں سے مزاکرات کی اب تک کوئی کوشش نہیں کی گئی ۔

 مسافروں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرکے شاہراہ جلد از جلد کھولی جائے۔

آخری اطلاع تک مقامی انتظامیہ کی کامیاب مذاکرات کے بعد شاہرائیں کھول دیئے گئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post