کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت شہر میں ایک زوردار دھماکا سنا گیا جس کے ساتھ فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا کہ یہ دھماکہ ایئرپورٹ روڈ کے قریب ہوا، تاہم پولیس کی ٹیم اس جگہ کا تعین کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد روانہ کر دی گئی ہے، پولیس حکام نے کہا کہ واقعے کے بارے میں مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔