ڈیرہ مرادجمالی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ھلاک ، 3 افراد زخمی ، بولان دو قبائل درمیان فائرنگ



ڈیرہ مرادجمالی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود منجھو قبائل کے دو گروپوں میں تصادم ، 

فائرنگ میں وڈیرہ محمد عالم اور ممتاز منجھو نامی دوافراد ھلاک 3 زخمی ہوگئے ۔  

 نعشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیاگیا ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ  واقعہ زمین کے تنازعہ پر پیش آیا ہے ، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

علاوہ ازیں ضلع  بولان کچھی میں شاہوانی اور ابڑو قبائل میں رات گئے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ابھی تک نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شال ، مستونگ ، قلات اور دیگر علاقوں سے شاہوانی اور لہڑی قبیلہ  کے مزید قافلے کچھی کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔ 

 عوامی حلقوں نے دونوں قبائل کو جنگ سے روکنے کی اپیل ہے ۔



Post a Comment

Previous Post Next Post