آواران 11 نومبر کو جبری لاپتہ دلجان کی بازیابی کیلے پریس کانفرنس میں احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا

 


آواران( نامہ نگار ) بلوچستان آواران سے 12 جون 2024 کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے دلجان ولد اللہ بخش سکنہ تیرتیج  کی بحفاظت بازیابی کے حوالے سے آواران پریس کلب میں الخانہ نے 11 نومبر کو  ایک پریس  کانفرنس کے ذریعے آئندہ احتجاجی مظاہرے دھرنا شروع کرنے کیلے لائحہ عمل  دینے کا  اعلان کیاہے  ۔

اہلخانہ کے مطابق گزشتہ ماہ  اکتوبر میں آواران انتظامیہ کی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنا ختم کر دیا گیا تھا تاہم آواران انتظامیہ نے جھوٹ اور حیلے بہانوں کا ڈرامہ رچا کر جھوٹ کا بیانیہ اپنایا۔ اس لیے لواحقین پریس کانفرنس میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان کرنے پر مجبور ہیں ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post