ماڈل ہاٸی سکول کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں طلباء نے مختلف پروگراموں میں حصہ لیا ،انعامات تقسیم



 مستونگ میں باباۓ مستونگ غلام علی مری  کی زیر نگرانی استاد کی عظمت پر ایک گرینڈ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خاص چٸیرمین میونسپل کمیٹی  مستونگ ڈاکٹر فیصل منان تھے ۔اعزازی مہمانوں میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مستونگ عرض محمد بنگلزٸی ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مستونگ  میڈم شبانہ خدابخش ، پرنسپل ہاٸی اسکول ولی خان حاجی محمد  منگی، اے ڈی او  میڈم ماہ رخ ، سی آٸی اے انچارچ زبیر احمد علی زٸی،  پرنسپل الخیر مورلسٹک اسکول مستونگ میڈم انبرین ,سینئر صحافی معروف سوشل ایکٹوسٹ چیئرمین مقصود بلوچ، ڈاکٹر اسماء منظور بلوچ ، پروفیسرز  اور  اساتذہ کرام کی بڑی تعداد شامل تھے ۔ 

طلباء وطالبات نے  بہترین تقاریر ،  ٹیبلو، ڈرامے ، خاکے  پیش کیں۔تقریری مقابلے کے ججمنٹ کے فراٸض گورنمنٹ بواٸز  ڈگری کالج مستونگ کے  بزم ادب کے چٸیرمین  پروفیسر نزیراحمد بنگلزٸی ،پروفیسر ضیاءالرحمن  اور قلات کالج کے پروفیسر بلال احمد نے سر انجام دیے اسٹیج سیکریٹری کے فراٸض  پروفیسر زمان کانک کالج نے سر انجام دیا ۔ مہمان خاص اور  مقررین نے اسٹار اسکول اور   غلام علی مری صاحب کی خدمات کو سراہا اور انہیں باباۓ مستونگ  کہہ کر پکارا ۔ تقریب کے آخر میں   طلباء و طالبات کو   انعامات اور مہمانوں کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post