کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ، نامہ نگار ) کوئٹہ
پریس کلب کے باہر بگٹی قبائل کے زیر اہتمام کچے کے ڈاکووں کے مظلم کے خلاف اور مغویوں کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
مظاہرین نے سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
مقررین نے کہا کہ کچے کے ڈاکووں نے بگٹی قبائل کے دو افراد کو اغوا کیا ہوا ہے اور اب انکی رہائی کے لئے پانچ کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں ۔
حکومت بلو چستان سے مطالبہ ہے کہ بگٹی قبائل کے مغویوں کو بازیاب کرایا جائے اگر مغویوں کو بازیاب نہیں کرایا جاتا تو ہم احتجاج میں وسعت لائیں گے۔