پنجگور ( ویب ڈیسک ) پنجگور میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جاری مظاہرے دوران شرکاء کو ہراساں کرنا ، مظاہرے میں شریک نوجوان طالب علم کو جبری لاپتہ کرنا قابل مذمت اور ریاستی غنڈہ گردی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ایکس پر پوسٹ میں کیاہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے پورے بلوچستان میں جاری جبری گمشدگی کے خلاف اری تحریک میں آج پنجگور میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ، ریلی کے شرکاء کو ڈیٹھ اسکوارڈ اور ایجنسی کے کارندوں نے ہراساں کیا اور طالب علم حسیب بلوچ کو سرعام جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ،
انھوں نے کہاہے کہ نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بلوچستان میں جاری اپنے بدمعاش فورسسز کے غنڈہ گردی کے جرم میں برابر کے شریک ہے۔