کیچ ( نامہ نگار ،مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقہ گورکوپ میں پاکستانی فورسز کی فوجی جارحیت جاری ، تربت میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ۔
ہمارے نمائندے کے مطابق آج الصبح سے پاکستانی فوج کی زمینی فضائی فوج کشی جاری ہے ،فوجی جارحیت میں گورکوپ کے پہاڑی علاقہ گودر اور تل میں فورسز داخل ہوگئے ہیں جہاں زمینی فضائی فوجی کشی میں مصروف ہیں ۔
تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں۔
علاوہ ازیں ادھر کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے خیرآباد کے مقام پر پاکستانی فورسز قافلے کو نشانہ بنایا گیا جب وہ جب وہ تمپ سے نکل کر تربت کی طرف آرہے تھے۔
ذرائع کے مطابق قافلے میں شامل ایک گاڑی دھماکے کی زد میں آئی ہے جس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
آخری اطلاع تک مزکورہ حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔