ڈیرہ بگٹی پاکستانی فورسز ہاتھوں تین بھائیوں سمیت متعدد افراد جبری لاپتہ

 


ڈیرہ بگٹی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے مخلتف علاقوں میں رات  گئے بدنام زمانہ  کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے رحمان کالونی، طوطا کالونی اور محمد کالونی میں گھروں پر چھاپے مار کر  خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

بتایا جارہاہے کہ چھاپوں کے دوران  پانچ افراد شربت ، برکت اور  گاھی خان پسران گلاب بگٹی  ،خیراللہ ولد ہیڈ ماسٹر نواز بگٹی اور غلام رسول ولد علی خان بگٹی  نامی افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔

علاقائی زرائع کا کہنا ہے کہ جبری گمشدہ ہونے والوں کی  تعداد  زیادہ ہے تاہم فوری طور پر دیگر افراد کے نام معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post