کراچی پولیس کی رواداری مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج، متعدد گرفتار

 


‎کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی  میں سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے مذہبی انتہا پسندی کے خلاف رواداری مارچ کے اعلان اور تحریک لبیک پاکستان کا بھی اسی مقام پر ریلی کا فیصلہ سامنے آنے پر پولیس نے سپر ہائی وے سمیت شہر کی کئی شاہراہوں پر ناکہ بندی کردی۔

کراچی پریس کلب کے باہر پولیس کی جانب سے رواداری مارچ کرنے والے سول سوسائٹی کے  احتجاج میں شامل کارکنوں پر پر لاٹھی چارج کیا گیا اور پریس کلب کے باہر سے سندھ کے دانشور ادیب جامی چانڈیو، ان کی بیٹی سمیت متعدد افراد کو گرفتارکرلیا گیا ۔

مظاہرین کا کہن ہے کہ عمرکوٹ کے ڈاکٹر شاہنواز کے ماورائے عدالت قتل اور ان کی نعش کی بے حرمتی کے خلاف جاری احتجاج کے سلسلے میں رواداری مارچ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں ڈاکٹر شاہنواز کے اہل خانہ کو بھی شریک ہونا تھا۔

اسی دوران تحریک لبیک پاکستان نے بھی تین تلوار سے ریلی نکالنے کا اعلان کیا اور اپنے کارکنوں کواس مقام پر پہنچنے کی ہدایت کی ۔ 

سیاسی سماجی حلقوں نے پولیس لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ  مقتدرہ کی ہدایت پر پولیس نے لبیک والوں کو سامنے لاکر  پر امن مظاہرے کو ثبوتاژ کرلیا ہے ،جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ 



Post a Comment

Previous Post Next Post