نصیر آباد بی وائی سی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔ترجمان

 


نصیر آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان کے مطابق  بی وائی سی نصیر آباد زون نے چتھر اور ربی کےعلاقے میں ایک اور اہم طبی کیمپ کا انعقاد کیا، ایک ایسا علاقہ جو بار بار آنے والے سیلاب کی وجہ سے تباہ کن چیلنجوں کا سامنا کرتا چلا آرہاہے۔  اگرچہ یہ سیلاب ہر سال نہیں آتے ہیں، لیکن پانی برسوں تک ٹھہرا رہتا ہے، جس سے مزکورہ علاقہ صحت کے بحرانوں کی افزائش گاہ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

ترجمان کے مطابق  چتھر اور ربی میں ہمارے کیمپوں سے اکھٹے کیے گئے معلومات سے علاقہ کی  تشویشناک تصویر سامنے آیا ہے ۔  یہاں صحت کی دیکھ بحال تک باقاعدہ رسائی نہ ہونے کی وجہ سے عام بیماریوں کا علاج نہیں کیا جاتا، جو دائمی حالات کا باعث بنتے ہیں۔ 

انھوں نے کہاہے کہ غذائی قلت، رات کا اندھا پن، جلد کے انفیکشن، سانس کی بیماریاں، اور طویل نقل مکانی کی وجہ سے ذہنی صحت کے مسائل کمیونٹی کو درپیش بہت سے چیلنجز میں سے  ہیں۔



Post a Comment

Previous Post Next Post