دالبندین( مانیٹرنگ ڈیسک ) دالبندین میں پاکستانی فورسز ایف سی کی جانب سے ٹرالر گاڑیوں کو روکنے، ڈرائیوروں کو تنگ کرنے سمیت بھتہ وصولی اور زیادتیوں سے تنگ ٹرانسپورٹروں نے دھرنا دے دیا۔
بتایا جارہاہے کہ مظاہرین ایف سی کے ناجائز ٹریلر گاڑیوں کو پکڑنے کے خلاف گاڑی مالکان نے آر سی ڈی شاہرہ بلاک کردی جس سے گاڑیوں کے لمبی قطاریں لگ گئی، جبکہ دھرنے کے مقام پر ایف سی اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے ہیں۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اگر دالبندین انتظامیہ فورسز کی زیادتیوں کا نوٹس لیکر انکا ازالہ نہیں کرتی تو ہم اپنے گاڑیاں کھڑی کرکے اسی مقام پر دھرنا دینگے اور اسکی ذمہ داری دالبندین انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
آخری اطلاع تک دالبندین شاہراہ بند بند ہے اور متعدد گاڑیاں مسافر پھنس گئے ہیں۔