گوادر ( نامہ نگار ) پاکستان کی فورس فرنٹیئر کور ایف سی نے کلاچی محلے کا گھیراؤ کرکے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ۔ ناکہ بندی اور چینکنگ کے علاوہ ڈھور کے مقام پر پنجابی دکاندار اور مزدوروں کو محفوظ جگہ منتقل ہو جانے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق شہر میں گذشتہ کچھ دنوں سے فوجی نقل و حرکت میں اضافہ نظر آ رہا ہے۔ 86 کے قریب تازہ دم دستوں پر مشتمل فوجی ٹرک شہر میں داخل ہوتے دیکھے گئے ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کی شہر میں نقل و حرکت اور ناکہ بندیوں میں اضافہ اور پنجابیوں کو محفوظ پناہ گاہوں پر منتقل ہونے کے مشورہ انخلا کے بعد عوام میں تشویش پائی جارہی ہے کہ ماضی میں جب بھی پنجابیوں کو نکالا گیا تو مقامی آبادی کے خلاف کارروائی میں عمل میں لائی گئی یا بلوچستان کی سطح پر ایسی کارروائی کی گئی جس کے بلوچ عوام میں شدید ردعمل کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔